Thursday 6 February 2014

Try to trade with Iran , America's France warning ایران کے ساتھ تجارت کی کوشش،امریکہ کا فرانس کو انتباہ

Try to trade with Iran , America's France warning
WASHINGTON : More than 100 French businessmen seeking trade visit to Iran , the United States has expressed concern . U.S. Secretary of State John Kerry in this regard his French counterpart ,  luryn fybys called.The U.S. Deputy Secretary of State and senior negotiator in nuclear talks with Iran Wendy Sherman said the U.S. believes that this business trip will not be helpful . Sherman argued that restrictions have been temporarily loose , very limited and is very meaningful . clear between Iran and six world powers Geneva from January 20th to the implementation of the agreement has been imposed economic sanctions on Iran, which will be partially loose from Iran in response to its nuclear activities and its limited scale to reduce .

ایران کے ساتھ تجارت کی کوشش،امریکہ کا فرانس کو انتباہ
واشنگٹن (عالمی خبریں نیوز) تجارت کی تلاش میں 100سے زائد فرانسیسی کاروباریوں کے دورہ ایران پر امریکہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس سلسلے میں اپنے فرانسیسی ہم منصب، لوریں فیبیس کو فون کیا۔ادھر امریکی نائب وزیر خارجہ اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سینئر مذاکرات کار وینڈی شرمن نے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ یہ کاروباری دورے مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔شرمن کا کہنا تھا کہ ہماری پابندیوں میں عارضی طور پر ڈھیل دی گئی ہے، جو بہت ہی محدود پیمانے پر اور بہت ہی با مقصد طور پر ہے ۔واضح رہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز 20 جنوری سے ہوچکا ہے ،جس کے تحت ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں جزوی طور سے ڈھیل دی جائے گی اور اس کے جواب میں ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں محدود پیمانے پر کمی لائے گا۔

No comments:

Post a Comment