Tuesday 4 February 2014

In case of violation of the nuclear deal Iran will return to their old ways جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران اپنی پرانی روش پر لوٹ جائے گا

04-02-2014
In case of violation of the nuclear deal Iran will return to their old ways
 Iran says a nuclear deal with the world powers is violated , then the path will be returned back to Tehran where he was . AEOI head of Iran's Atomic Energy Agency  Ali Akbar Salehi said in an interview that the 24 November 2013 the nuclear deal with Iran and the West to restore confidence a chance . , but their peaceful nuclear rights shall not withdraw said. clear that Iran and the world.



جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران اپنی پرانی روش پر لوٹ جائے گا
تہران(عالمی خبریں نیوز)ایران کا کہنا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو تہران واپس اس راستے پر واپس آ جائے گا جہاں وہ تھا۔ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے AEOI کے سربراہ اہ علی اکبر صالحی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 24نومبر 2013کو ہونے والے جوہری معاہدہ کے ذریعے ایران اور مغرب کے درمیان اعتماد کی بحالی کا ایک موقع ملا۔مگر ہم اپنے پر امن ایٹمی حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے ۔واضح رہے کہ ایران اور دنیا کی 6عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18فروری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہورہا ہے۔ایران اس سے قبل بھی متعدد بار جوہری معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ کرنے پر مغرب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے۔


No comments:

Post a Comment