11-02-2014
Blasts hit Peshawar, cinemas were made, 13 dead
پشاور دھماکوں کی زد میں ،سینیما بنا نشانہ ،13جاں بحق
پشاور (عالمی خبریں نیوز)پاکستان کا شہر پشاور ان دنوں دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ۔آج دہشت گردوں کے ہاتھوں پشاور کے پجگی روڈ پر واقع شمع سینیما دھماکوں سے گونج اٹھا ۔دہشت گردوں نے سہہ پہر تین دھماکے کرکے 24افراد کو خون میں لت پت کردیا ۔دھماکے کے نتیجہ میں اب تک 13افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔واضح رہے کہ شمع سینیما مشہور سیاسی تنظیم اے این پی کے مرکزی رہنماﺅں بلور خاندان کی ملکیت ہے ۔ اس سے پہلے شمع سینیما رسول خدا کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف نکالے گئے جلوس کے دوران نذر آتش کیا جاچکا ہے ۔
No comments:
Post a Comment