Monday, 3 February 2014

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تناﺅ میں شدت Tension between America and Israel


03-02-2014

Tension between America and Israel
 Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu threatened to boycott the U.S. global rejection of Israel, saying at gunpoint that the U.S., Israel seek to deal with the Palestinian Authority. They said that their up to abandon Israel's vital interests will not put any pressure. Meanwhile, the European Union's two largest financial institutions in the occupied Palestinian Territories, Israeli companies involved in construction of illegal settlements on transactions restricted .


امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تناﺅ میں شدت
مقبوضہ بیت المقدس(عالمی خبریں نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین یاہو نے امریکہ کی اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بندوق کی نوک پر اسرائیل کی فلسطینی اتھارٹی سے مفاہمت کرانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر اسرائیل کے اہم مفادات کو ترک کرنے کے لیے کوئی دباو ¿ نہیں ڈالا جائے۔ادھر یورپی یونین کے دو سب سے بڑے مالیاتی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات میں ملوث اسرائیلی کمپنیوں کے لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔




Sunday, 2 February 2014

Israel may face global restrictions اسرائیل پر عالمی پابندیوں کا امکان

02-02-2014
Israel may face global restrictions 

Israel may face out the possibility of international sanctions. The United States has warned that if the negotiations between Israel and Palestine,fail, israel can be applied against international sanctions. u.s. Secretary of State John Kerry said  in Munich Security Conference, that the international community has started to think seriously that the failure of the negotiations with Israel and Palestinian administration will resulted to global restrictions.It should be clear that this is a second time when Israel and the United States having disputed in a fews days.Earlier same situation was created at the point of contention when Israeli defence minister,said  the efforts to assure peace talks of John Kerry was to teach them nothing about Palestine.

اسرائیل پر عالمی پابندیوں کا امکان
واشنگٹن(عالمی خبریں نیوز)امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے ،تو اس کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں لگائی جاسکتی ہے۔میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے سنجیدگی سے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عالمی پابندیاں لگا دی جائے ۔واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان اس سے قبل بھی نزاع کی صورتحال اس وقت بنی تھی جب اسرائیلی وزیرجنگ نے جان کیری کی امن مذاکرات کی کوششوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں فلسطین کے بارے میں کچھ نہیں سکھا سکتے ۔

Saturday, 1 February 2014

IRAQ:BOFARAGE FREE FROM TERRORIST,64 killed عراق:الانبار کا بو فراج علاقہ دہشت گردوںسے آزاد

01-02-2014

 IRAQ:BOFARAGE FREE FROM TERRORIST,64 killed
عراق:الانبار کا بو فراج علاقہ دہشت گردوںسے آزاد
بغداد(عالمی خبریں نیوز)عراقی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبے الانبار کے بوفراج علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ادھر الانبار کے الجریشی علاقے میں بھی دہشت گرد گروہ دولت الاسلامیہ فی العراق والشام کے خلاف سیکورٹی فورس کے حملے میں 24 دہشت گرد مارے گئے ۔فلوجہ کے عامریہ علاقے میں بھی القاعدہ سے وابستہ داعش گروہ کے ساتھ سیکورٹی فورس کی جھڑپ میں40 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقامی قبائل بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں ۔

yemen:18 soldiers died in alqeeda attack یمن میں القاعدہ کے ہاتھوں 18فوجیوں کی موت

01-02-2014

yemen:18 soldiers died in alqeeda attack
یمن میں القاعدہ کے ہاتھوں 18فوجیوں کی موت
صنعا(عالمی خبریں نیوز) یمن کے شہر شبام میں القاعدہ کے مسلح دہشت گردوں کے حملے کے نتیجہ میں 18فوجی جان کی بازی ہارگئے۔ دوسری طرف یمن کے شمال میں سلفیوں اورحوثیوں کی لڑائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دونوں جانب سے ہونے والی تازہ جھڑپ میں 60افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

16 injured by israel's forces اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 16فلسطینی زخمی

01-02-2014


16 injured by israel's forces
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 16فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(عالمی خبریں نیوز)فلسطینی جوان کی شہادت پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بلا جواز فائرنگ کردی،جس سے 16فلسطینی زخمی ہوگئے ۔اس دوران فلسطینی نوجوانوںنے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراﺅ کیا۔

Hamid karzai demands peace before signature حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط امن سے مشروط کردیئے

01-02-2014

Hamid karzai demands peace before signature
حامد کرزئی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط امن سے مشروط کردیئے
کابل(عالمی خبریں نیوز)افغانستان کے صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اقدامات سے یوں محسوس ہوتاہے کہ وہ افغانستان میں بد امنی اور جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سیکیورٹی معاہدہ کے عوض افغانستان سے کچھ طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ سیکیورٹی معاہدہ پر جب ہی دستخط کریں گے ،جب امریکہ یہ ضمانت فراہم کرے کہ وہ ملک میں قیام امن میں مدد دے گا اور رہائشی علاقوں پر اپنے حملے بند کردے گا۔

Friday, 31 January 2014

نقل امریکہ میں بھی ہوتی ہے،92اہلکار معطل

31-01-2014

نقل امریکہ میں بھی ہوتی ہے،92اہلکار معطل

واشنگٹن (عالمی خبریںنیوز)امریکہ میں امتحان کے دوران نقل کرکے کامیاب ہونے والے فضائیہ کے 92 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔معطل ہونے والے اہلکاروں کی اسناد بھی منسوخ کردی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ نقل کرنے والے اہلکار 
امریکا کے نیو کلئیر میزائلوں کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔ دو ہفتے قبل 34 اہلکاروں کو اسی الزام میں معطل کیا گیا تھا اور تقریباً 200 اہلکاروں کا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا تھا۔