Friday 31 January 2014

نقل امریکہ میں بھی ہوتی ہے،92اہلکار معطل

31-01-2014

نقل امریکہ میں بھی ہوتی ہے،92اہلکار معطل

واشنگٹن (عالمی خبریںنیوز)امریکہ میں امتحان کے دوران نقل کرکے کامیاب ہونے والے فضائیہ کے 92 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔معطل ہونے والے اہلکاروں کی اسناد بھی منسوخ کردی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ نقل کرنے والے اہلکار 
امریکا کے نیو کلئیر میزائلوں کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔ دو ہفتے قبل 34 اہلکاروں کو اسی الزام میں معطل کیا گیا تھا اور تقریباً 200 اہلکاروں کا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا تھا۔

شام کے بحران پر ایران مثبت کردار ادا کرسکتا ہے،امریکہ

31-01-2014

شام کے بحران پر ایران مثبت کردار ادا کرسکتا ہے،امریکہ

واشنگٹن (عالمی خبریں نیوز)امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جنیفر سایی کا کہنا ہے کہ ایران، شام کے موجودہ بحران کے حل میں مثبت اور اہم کردار ادا کر سکتا ہے . انہوں نے شام کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے بارے میں کہا کہ وہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے بدستور کوشش کرتے رہیں گے اور اگر ایران کے تعاون کا مقدمہ بنا تو آئندہ مذاکرات میں ایران سے بھی مدد لی جا سکتی ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے حوالے سے ہونے والے جنیواٹو مذاکرات میں امریکہ کی مخالفت کے باعث ایران کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

شام کا دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی اجماع پر زور

31-01-2014

شام کا دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی اجماع پر زور

دمشق(عالمی خبریں نیوز)شام نے دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کے اجماع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔شام کے وزیر اعظم وائل حلقی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کے خلاف مہم پر اجماع کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی فوجی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی کامیابی کے پیش نظر اب شام کے عوام کو توقع ہے کہ عالمی برادری ان کی حمایت اور   دہشتگردوں کی مخالفت پر اجماع کا اعلان کرے گی۔

غزہ:اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ،5 فلسطینی زخمی

31-01-2014

غزہ:اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ،5 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(عالمی خبریں نیوز)اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے پانچ فلسطینیوں کو زخمی کرد یا ہے ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بدھ کے روز بھی ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوا تھا۔اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا تھا کہ مرنے والا جوان مسلح تھا اور فوج پر حملہ کرنا چاہتا تھا ۔تاہم عینی شاہدین نے اسرائیلی فوجیوں کے بیان کی تردید کی ہے ۔

اسرائیل عام لبنانی شہریوں پر بمباری کا خواہشمند

31-01-2014

اسرائیل عام لبنانی شہریوں پر بمباری کا خواہشمند

بیروت(عالمی خبریںنیوز)اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے عام شہریوں کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آئندہ جنگ میں عام شہریوں کی جان کی پرواہ نہیں کرے گا۔اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ جنرل ایمیر ایشل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے رہائشی علاقوں میں ہزاروں ٹھکانے بنائے ہیں ،جسے آئندہ جنگ میں نشانہ بنایا جائے گا۔ادھر لبنانی صدر مائیکل سلیمان نے اسرائیلی دھمکی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے .واضح رہے کہ سال 2006 میں لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں بھی اسرائیلی فوجیوں کی بمباری کے نتیجہ میں 1200 لبنانی جاں بحق اور کئی ہزار زخمی ہو گئے تھے .

Thursday 30 January 2014

ایک او ر قلابازی ،حکومت نے طالبان کو پھر موقع دینے کا فیصلہ کرلیا

30-01-2014

ایک او ر قلابازی ،حکومت نے طالبان کو پھر موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(عالمی خبریں نیوز)حکومت نے ایک مرتبہ پھر طالبان کو امن مذاکرات کے لئے موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوئی تو پوری قوم پشت پر کھڑی ہوگی ۔مگر دوسری طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اب ہم ایک مرتبہ پھر امن کے عمل کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم نے طالبان سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے ۔دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے رویہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

القاعدہ کی جڑیں پاکستان میں ہیں ،امریکی خفیہ ایجنسیاں


30-01-2014

القاعدہ کی جڑیں پاکستان میں ہیں ،امریکی خفیہ ایجنسیاں 
واشنگٹن(عالمی خبریں نیوز)امریکی جاسوسی اداروںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کی نظریاتی بنیاد اب بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کی عملی کارروائی پانچ مختلف تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے اور یہ تنظیمیں 12ممالک میں موجود ہیں ۔

صہیونیوں نے ایک گاﺅں ڈھا دیا

30-01-2014

صہیونیوں نے ایک گاﺅں ڈھا دیا
مقبوضہ بیت المقدس(عالمی خبریں نیوز)اسرائیل نے فلسطین کے مشرقی کنارے کے ایک گاﺅں کو مسمار کردیا ہے۔خیرباد جمال نامی اس گاﺅں کوٰ جمعرات کو بلڈوز کیا گیا ۔اسرائیلی کارروائی کے نتیجہ یں ایک درجن سے زیادہ خاندان تاحال لاپتہ ہے۔

شام کی سرحد سے لبنان آنے والے تین دہشت گرد گرفتار

30-01-2014

شام کی سرحد سے لبنان آنے والے تین دہشت گرد گرفتار
بیروت(عالمی خبریں نیوز)لبنان کی فوج نے شام سے لبنان میں داخل ہونے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے تصاویر اور مواد برآمد ہوا ہے ،جس سے ان کے شام میں سرگرم گروہ النصرہ سے تعلق کا پتہ چلا ہے ۔دہشت گردوں کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں دہشت گرد گروہ النصرہ کی جانب سے لبنان کی حزب اللہ پرحملے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Wednesday 29 January 2014

افغان امریکہ سیکیورٹی معاہدہ نہ ہو نے پر ڈرون حملے بند ہونے کا امکان

29-01-2014

افغان امریکہ سیکیورٹی معاہدہ نہ ہو نے پر ڈرون حملے بند ہونے کا امکان
کابل(عالمی خبریں نیوز)امریکہ اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے نہ پانے پر پاکستان کی سرحدوں پر امریکہ کے ڈرون حملے بند ہونے کے امکانات ہیں ۔نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر افغان حکومت نے اگر دستخط نہ کئے تو افغانستان اور پاکستان میں امریکاکے ڈرون طیاروں کے اڈوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے حامد کرزئی نے جو شرطیں رکھی ہیں ان کے پیش نظر، امریکا 2014کے آخر تک افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلا لے گا اور اس صورت میں امریکا کو افغانستان اور پاکستان میں ڈرون طیاروں کے مراکز کو بھی بند کرنا ہوگا، کیونکہ ان مراکز کے تحفظ کےلئے کوئی فوجی نہیں ہوگا۔

سینٹرل افریقن ریپبلک میں یورپی افواج بھیجنے کی اقوام متحدہ کی اجازت

29-01-2014

سینٹرل افریقن ریپبلک میں یورپی افواج بھیجنے کی اقوام متحدہ کی اجازت 
واشنگٹن (عالمی خبریں نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحران زدہ افریقی ملک سینٹرل افریقن ری پبلک کے لئے یورپی یونین کی فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ سینٹرل افریقن ری پبلک میں پہلے ہی فرانس کے ایک ہزار چھ سو فوجی روانہ کئے جاچکے ہیں ۔فرانس کا دعوی ہے کہ اس نے یہ اقدام اس ملک میں امن و امان کے قیام اور مختلف علاقوں میں انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے کیا ہے۔ فرانس نے 5 دسمبر 2013 کو اقوام متحدہ کی جانب سے ایک قرار داد کی منظوری کے بعد اپنی سابق نو آبادیات پر حملہ کردیا تھا۔سینٹرل افریقن ری پبلک میں حالات اس وقت سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں جب مارچ دوہزار تیرہ میں سلکہ جنگجوو ¿ں نے فرانسوا بویزہ کی حکومت کا تختہ الٹ کر میشل جوتو دیا کو اقتدار سپرد کردیا تھا۔ فرانسوا بویزہ بغاوت کے بعد میں فرار ہوگئے تھے۔

شام میں دہشت گردوں کے لئے اسلحہ سپلائی پر روس پھر معترض

29-01-2014

 شام میں دہشت گردوں کے لئے اسلحہ سپلائی پر روس پھر معترض
ماسکو(عالمی خبریں نیوز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام میں مخالفین کے لئے امریکہ کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنے کے دوبارہ آغاز پر شدید تنقید کی ہے ۔بریسلز میں روس اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر ان کا کہناتھا کہ شام میں مخالفین کوہتھیاروں کی سپلائی سے مسلح گروہوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور شام کا بحران مزید شدت اختیار کرے گا۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ جنیوا دو کانفرنس کا اصل مقصد شام میں تشدد اور بدامنی کو روکنا ہے بشار اسد کو ہٹانا نہیں ہے۔ 

ترکی اور ایران کے درمیان تجارت کا معاہدہ



ترکی اور ایران کے درمیان تجارت کا معاہدہ
تہران(عالمی خبریں نیوز)ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردو غان تہران کے دورے پر ہیں ۔یہاں انہوں نے ایران کے 
 سینئر نائب صدرسے ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے لئے پیشرفت کے لئے اتفاق ہوا ۔ دونوں ملکوں نے مختلف اقتصادی تجارتی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔ملاقات میں ترک وزیر اعظم نے ایران اور ترکی کے تجارتی تعلقات میں حائل بعض روکاوٹوں کا ذکر کیا اور کہا دونوں ملکوں کو چاہئے کہ ان رکاوٹوں کو دور کرکے تیس ارب ڈالر کی تجارت کا جو ہدف رکھا گیا ہے اس کو حاصل کریں۔


اوبامہ کا ایران کے خلاف بل ویٹو کرنے کا فیصلہ

29-01-2014

اوبامہ کا ایران کے خلاف بل ویٹو کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (عالمی خبریں نیوز )امریکی کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر کے دوران امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا بل ان کے سامنے لایا گیا ،تو وہ اسے ویٹو کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں سے ایران کے ساتھ طے پانے والے مذاکرات کا عمل سبوتاژ ہوگا۔واضح رہے کہ امریکہ کی صہیونی نواز لابی مستقل ایران کے خلا ف نئی پابندیاں لگانے کے لئے حکومت پردباﺅ ڈال رہی ہے۔صہیونی نواز لابی سمجھتی ہے کہ ایران اور امریکہ تعلقات بہتر ہونے سے سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کوپہنچے گا۔